سندھ میں اسکولوں کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھادی گئیں، نوٹیفکیشن جاری

357

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ کا موسمی حالات کے پیش نظر اسکولز کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا اعلان، محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں تعلیمی ادارے یکم اگست کو کھلنے تھے مگر سندھ میں گرمی کی شدت اور شدید برسات کے امکان کو نظر میں رکھتے ہوئے تعطیلات میں مزید  اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزیر تعلیم کے مطابق اسکولوں میں 14 اگست کے حوالے سے سرگرمیوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا۔ تمام نجی و سرکاری اسکولز جشن آزادی کے حوالے سے پروگرامز منعقد کریں گے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سندھ میں نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہوگا۔