دادو کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

300

دادو: سندھ کے ضلع دادو کے علاقے مسان محلہ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

حکام کے مطابق رواں سال دادو کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ آٹھ اور اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، کراچی، لورالائی اور کوئٹہ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک 52 اضلاع سے 220 سے زائد ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے اور نو بچے پولیو سے متاثر ہوئے ہیں۔