وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعاون میں اضافے پر اتفاق

111

اسلام آباد:وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اپنے برطانوی ہم منصب سے رابطہ کیا ہے، جس میں دوطرفہ تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق وزیر خارجہ اور ڈیوڈ لیمی کے مابین دونوں ممالک کے درمیان موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر چیلنجز سے مل کرمقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔وزیر خارجہ نے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارک باد دے دی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ برطانیہ میں نئی ​​حکومت دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیش رفت جاری رکھے گی۔ اسحاق ڈار نے دولت مشترکہ کے تناظر سمیت برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے،  تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر سیکریٹری خارجہ لیمی کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔