`انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کا اضافہ ہوگیا

178
the dollar

پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

 

 

انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 15 پیسے کے اضافے کے بعد 278 روپے 45 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا۔