پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا25جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

239

کراچی (نمائندہ جسارت)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کے لئے 25 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کااعلان کردیا گیا۔گڈزٹرانسپورٹرز نے حکومت کودس نکاتی چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کردیا،جس میں کہا کہ پورے ملک میں ایکسل لوڈ کا یکساں نظام قائم کیاجائے،ٹول پلازوں کے ٹیکس میں5گنا اضافہ واپس لیا جائے۔ مطالبہ کیاکہ موٹروے پولیس اورکسٹم کی بغیر وائلیشن چالان بند کیے جائیں،اور کچے کے علاقے میں ڈکیتیاں ،اغوا بند کرکے سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔