سکھر : جماعت اسلامی کی اسلام آباد دھرنے میں شرکت کی تیاریاں مکمل

175

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع سکھر نے 26 جولائی کو اسلام آباد دھرنے میں شرکت کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں۔ جماعت اسلامی ضلع سکھر کے مجلس شوری کا اجلاس امیر ضلع مولانا حزب اللہ جکھرو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں نائب امیر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری، حافظ عبدالحلیم تنیو،قیم ضلع حافظ امان اللہ تنیو، سہیل قریشی، حارث مسعود ،معراج خان ،میر ہزار خان لاشاری، مولانا عبدالکریم سمیت دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر اسلام آباد دھرنا کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ مولانا جکھرو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی طرح ضلع سکھر سے بھی اسلام آباد دھرنے میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مہنگائی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے، لوڈ شیڈنگ، ظلم کے نظام کے خلاف بھرپور جدوجہد کرے گی۔ اجلاس میں سکھر میں بنو قابل پروگرام کے آغاز کے سلسلے میں بھی جائزہ لیا گیا۔