ناؤرو کے صدر کا چین سے تعلقات مضبوط کرنے کا اعلان

112

یارن (انٹرنیشنل دیسک) جنوب بحرا لکاہلی ملک ناؤرو چین سے تعلقات مضبوط کرنے کا اعلان کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق صدر ڈیوڈ اڈیانگ نے بحرالکاہل کے جزائر کے رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کی،جس کا انعقاد ٹوکیو میں کیا گیا تھا۔ اس سے قبل ناؤرو نے چین کے حق میں تائیوان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔ بحرالکاہل میں واقع 2دیگر جزیرہ ممالک، جزائر سولومن اور کریباتی نے بھی 2019 ء میں ایسا ہی کیا تھا۔ واضح رہے کہ ناؤرو کی آبادی صرف 12ہزار ہے،جہاں چین اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے ایک بندرگاہ کی تعمیر نو کا منصوبہ آیندہ برس مکمل کیا جائے گا۔