پی ٹی آئی کی ویب سائٹ بند ہونے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

216
immediate resignation

اسلام آباد: تحریک انصاف کی ویب سائٹ بند ہونے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب اور پارٹی رہنما شبلی فراز نے عدالت عالیہ میں  پارٹی کی ویب سائٹ بندش کے خلاف درخواست دائر کی ہے، جس میں ویب سائٹ کو بحال کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔

عدالت عالیہ اسلام آباد میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ کو پاکستان میں بلاک کردیا گیا ہے جب کہ اس ویب سائٹ پر پارٹی کی سرگرمیوں سے متعلق، منشور اور دیگر معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ ویب سائٹ کو بند کرنا آئین کے آرٹیکل کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کو پی ٹی آئی کی ویب سائٹ سے پابندیاں ہٹانے اور اسے بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں سیکرٹری اطلاعات، چیئرمین پی ٹی اے اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔