فچ کا پاکستان کے اقتصادی اعشاریوں میں بہتری کا اعتراف

230

اسلام آباد: کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کے عالمی اقتصادی اعشاریوں میں بہتری کا اعتراف کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ کے نمائندوں کے ساتھ ورچوئل اجلاس  کیا، جس میں انہوں نے نئے مالی سال کے معاشی اہداف کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جس پر فچ کی جانب سے پاکستان کے اقتصادی اعشاریوں میں بہتری کا اعتراف کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال 7.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، ڈیڑھ لاکھ سے زائد پرچون فروشوں کا ٹیکس دہندگان کے طور پر اندراج کرایا گیا، آئی ٹی شعبے کی درآمدات 3 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں، آنے والے تین سالوں میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح تین فیصد تک بڑھانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال 2025 کے لیے جی ڈی پی کے ایک فیصد کا بنیادی سرپلس بھی حاصل کیا جائے گا، آئی ایم ایف معاہدے کے ذریعے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے کو تقویت ملے گی، مالی سال 2025 میں اپنے محصولات کو جی ڈی پی کے 1.5 فیصد تک بڑھائیں گے۔

وزیر خزانہ کے مطابق آنے والے تین سالوں میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 3 فیصد تک بڑھانے کا ہدف رکھا گیا، مالی سال 2025 کے لیے جی ڈی پی کے 1 فیصد کا بنیادی سرپلس بھی حاصل کیا جائے گا، آئی ایم ایف معاہدے کے ذریعے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے کو تقویت ملے گی۔