اسلام آباد پولیس نے بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو گرفتار کرلیا

227

 اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو حراست میں لے لیا۔

اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں موجود سینٹرل سیکرٹریٹ سے گرفتار کیا۔

ایس ایس پی حسن جہانگیر ووٹو کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے پی ٹی آئی کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر کمپیوٹر سمیت دیگر سامان تحویل میں لے لیا جب کہ پولیس نے سینٹرل سیکرٹریٹ کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز نے بھی اسلام آباد پولیس کی جانب سے بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات روف حسن کو گرفتار کیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔