پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو مزید ایک سال قیام کی اجازت

107

اسلام آباد: حکومت نے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو مزید ایک سال تک ملک میں قیام کی اجازت دے دی۔

وزارت سیفران نےافغان مہاجرین کی رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق رجسٹریشن کارڈ میں توسیع کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے30جون 2025 تک ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی او آر میں توسیع کا اطلاق پاکستان میں قانونی مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین پر ہوگا۔