ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت )ٹھٹھہ ضلع سخت گرمی کی لپیٹ میں ہے گرمی اور بجلی کے فالٹ اور لودشیڈنگ نے عوام کا جینا دشوار کردیا ہے ٹھٹھہ کے صحافی قادر جاکھرو کی خالہ گائوں پنیلدھو ھیجب جاکھرو کے پہاڑی علاقے میں اپنی بکریاں چرانے لیکر جارہی تھیں جوکہ ہیٹ اسٹروک کی نظر ہوگئیں انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں اسکے علاؤہ ٹھٹھ جنگ شاہی جھمپیر مکلی میں شدید گرمی سے مہرین،فاطمہ ور دیگر بے ہوش ہوگئے۔