میانوالی ، سیلابی پانی سے برستانی نالہ کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا

117

سرگودھا(این این آئی)میانوالی میںشدید بارشوں کے سیلابی پانی سے برستانی نالہ کا حفاظتی بند ٹوٹ گیاجس پرامدادی کارروائی شروع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق بارشوں کے سیلابی پانی سے ریجن کے علاقہ میانوالی میں برساتی نالہ اڈوالہ کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا جس کی طلاع پر ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ برساتی نالہ اڈوالہ کچہ کمرمشانی پہنچ گئے۔ جہاں انھوں نے بارشوں کے سیلابی پانی سے ٹوٹنے والے حفاظتی بند کا معائنہ کیا اوراپنی نگرانی میں ایکسی ویٹرمشین لگوا کرحفاظتی بند کی تعمیر و بحالی کا کام شروع کروادیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حفاظتی بند کے پشتوں کو مضبوط کیا جائے تاکہ لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا یا جاسکے۔ انھوں نے اڈوالہ پل سے آنے والے پہاڑی نالہ کے پانی کا معائنہ کیا اور مقامی لوگوں کے مسائل سنے اور یقین دہانی کروائی کہ برساتی نالوں کے سیلابی پانی سے بچا کیلئے تمام وسائل برے کا ر لائے گی۔سرگودھا کے چک 105جنوبی کی خاتون مریضہ یاسمین نجی اسپتال چیک اپ کروانے گئی جہاں مبینہ طور پر انجکشن لگنے سے اس کے کندھے کے قریب ساری جلد جل گئی اور حالت بگڑ جانے پر خاتون مریضہ کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا جس کے اہلخانہ انجکشن لگانے والے نجی اسپتال کے عملہ کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔