سکھر (نمائندہ جسارت) پنوعاقل کے دیہات قائم خان جسکانی کے رہائشی جسکانی برادری سے تعلق رکھنے والے عبدالمجید جسکانی، عبدالقدوس، محمد جعفر جسکانی ودیگر نے بااثر افراد کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے گھر پر قبضہ کرنے اور والد عبدالحلیم جسکانی کو پولیس کی جانب سے گرفتار کر کے حراساں کرنے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین کا حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ نوٹس لے کر قابض افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔