کمشنر و وائس کمشنر سیسی سے SOWA رہنمائوں کی ملاقات

482
کمشنر سیسی میانداد راہجو

محکمہ محنت کے ذیلی ادارے سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میں کمشنر سیسی میانداد راہجو اور وائس کمشنر سیسی سکندر بلوچ کی تعیناتی کے بعد سیسی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ندرت بلند اقبال اور جنرل سیکرٹری وسیم جمال نے ملاقات کی اور انہیں ادارے میں خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ ان کی تعیناتی کے دوران سندھ سوشل سیکورٹی نا صرف اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرے گا بلکہ تحفظ یافتہ محنت کشوں کو بہتر سے بہتر سہولیات حاصل ہوسکیں گے۔ اس موقع پر کمشنر سیسی میانداد راہجو نے کہا کہ ان کی ہر ممکن کوشش ہوگی کہ غیر رجسٹرڈ محنت کشوں کو سماجی تحفظ کی اسکیم میں زیادہ سے زیادہ رجسٹرڈ کیا جاسکے اور میڈیکل سائیڈ پر خدمات کی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جاسکے، ادارے کے انتظامی ڈھانچہ کو موجودہ دور کے جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا جائے تاکہ تحفظ یافتہ محنت کشوں اور ان اہل خانہ کو آسانی کے ساتھ علاج معالجہ کی بہتر سہولیات حاصل ہوسکیں۔