واقعہ کربلا ظالم اور باطل سے ٹکرانے کا درس دیتا ہے

198

پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے مرکزی چیئرمین سارک انٹرنیشنل جرنلسٹ فورم سعودی عرب چیپٹر کے صدر باہمت صحافی عابد شمعون چاند نے شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کو زندہ رکھنے کے لیے حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہداء کربلا کی عظیم قربانی پوری کائنات کیلئے مشعل راہ ہے حضرت امام حسین علیہ السلام نے اہل بیعت کے ساتھ دین حق کے لیے جام شہادت نوش کرکے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ کفر کی حکومت تو چل سکتی ہے لیکن ظلم کی نہیں ، حق و باطل کا معرکہ ازل سے ابد تک جاری رہے گا عابد شمعون چاند نے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں ظالم اور باطل سے ٹکرانے کا درس دیتا ہے نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء کی قربانی سے ہمیں بہت سے اسباق ملتے ہیں جس پر عمل کرکے ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں مولا امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کی بے مثال قربانی ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ اللہ تعالی کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کیلئے راہ حق میں اپنی اپنی جان ، مال ، عزت و آبرو آل اولاد سب کچھ قربان کر دینا ہی مومن کا مقصد حیات ہے عابد شمعون چاند نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت تاریخ اسلام کا وہ روشن باب ہے جو اپنی حیثیت کے لحاظ سے منفرد اور بے مثال ہے محرم الحرام کا مہینہ ہمیں امن بھائی چارے اخوت رواداری تحمل و برداشت اور صبر وایثار کا درس دیتا ہے میدان کربلا میں خدا کی رضا اور دین مبین کے تحفظ کے لیے جو چراغ نواسہ رسول ﷺ نے اپنے خاندان اور جانثاروں کے لہو سے روشن کئے اس کی مثال صبح قیامت تک زمانہ اور اہل زمانہ دینے سے قاصر رہے گا یوم عاشور حق و انصاف کیلئے استقامت کا بہت بڑا سبق ہے جو امت مسلمہ کو حق کی سر بلندی کیلئے بڑی سے بڑی قربانی کا پیغام دیتا ہے معاشرے میں اخوت اور برداشت کے جذبات کو فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے حضرت امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات اور افکار پر عمل کرکے پر امن معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔