اس وقت جے یو آئی ہی صحیح سمت جارہی ہے، حاجی سجاد خان

214

جمعیت علمائے اسلام سعودی عرب کے مرکزی رہنماء اور ہر دلعزیز شخصیت انجنئیر حاجی سجاد خان نے کہا ہے کہ اس وقت واحد قوت جے یو آئی ہی درست اور صحیح سمت جارہی ہے اور اسلام دشمن و دجالی قوتوں کیخلاف ڈھال کا کام دے رہی ہے انہوں نے پارٹی کے حالیہ جاری رکن سازی مہم کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ مولانا عطاءالحق درویش اور انکی پوری ٹیم کی بھر پور محنت اور لاجواب قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے جے یو آئی پہلے سے زیادہ مضبوط اور فعال جماعت بن جائیگی ۔ جدہ میں جسارت کے بیوروچیف سید مسرت خلیل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انجنئیر حاجی سجاد خان نے مزید کہا کہ جے یو آئی کو پاکستان کی سب سے بڑی اور مضبوط مذہبی و سیاسی جماعت ہونے کا اعزاز حاصل ہے ، معاشرے کا احیاء اور اقامت دین کیلئے جدوجہد جے یو آئی کا نصب العین ہے نیز دفاع اسلام اور ملکی سلامتی کیلئے جمعیت کے ساتھ کھڑی ہیں کیونکہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن پاکستانی قوم کیلئے دل مین جو درد و محبت رکھتے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ عوام کی کثیر تعداد جے یو آئی کی رکن سازی مہم دلچسپی کااظہار کرکے انکی رکنیت فارم پر کر رہے ہیں ۔ آخر میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمارا جینا مرنا جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ ہیں اور اسی میں دنیا و آخرت کی بھلائی و کامیابی کا راز مضمر ہے اور اپنی طرف سے جاری پارٹی رکن سازی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر قسم کی جانی ومالی قربانی کا یقین دلایا۔