دمام: عالمی امن گروپ برائےخواتین کی جانب سے تاربرقی پرمقابلہ مصوری

171

سعودی امن سفیر نمیرہ محسن کی سربراہی میں عالمی امن گروپ برائے خواتین کی جانب سے تار برقی پر مقابلہ مصوری” آو دوست بن جائیں” کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودیہ سے مختلف اسکولوں نے بھرپور شرکت کی۔دمام سے عابد شمعون چاند کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات میں گرمی سے ستائے اور گھروں میں محبوس بچوں کو کوریا سے عالمی امن گروپ نے ایک زبردست موقع فراہم کیا۔جون کے آخری ہفتہ میں عالمی گروپ برائے خواتین کوریا گلوبل خلیج 2 کی جانب سے امن کی سفیر نمیرہ محسن کی قیادت میں ایک آن لائن مقابلہ مصوری کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقا بلہ میں سعودی عرب کے شہروں دمام، جبیل اور ریاض سے مختلف اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ کوئی مقابلہ ہو اور وہ بھی امن سے متعلق تو کون نہ آگے بڑھے۔ والدین اور بچوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ اس تقریب سے ایک روز قبل تمام شرکاء کی ٹریننگ کے لیے سیدہ فاطمہ ذوالنون ( شاگرد انٹرنیشنل گروپ دمام) نے ایک گھنٹے کا ریہرسل اورتعارفی پروگرام ترتیب دیا۔ تقریب کا دورانیہ تقریبا 3 گھنٹے تھا جس میں مختلف ممالک سے ماہرین کے پیغامات عالمی ذریعۂ ابلاغ کی مدد سے نشر کئے گئے۔ ان شخصیات میں سعودی عرب سے چئروومن ایڈیپٹ کلب ،امن سفیر و ماہر تعلیم سیدہ نمیرہ محسن ، یمن سے تہذیب و تمدن کی چئر وومن انیس عباس ،عراق سے انسانی حقوق کی صدر وردہ شامل تھیں۔ تقریب کا ہدف حالیہ جنگیں ، ان سے ہونے والا نقصان اور ان کا فوری اختتام تھا۔ تمام شرکاء نے اپنے پیغامات میں امن کو تباہی سے دوچار کرنے والے جنگ جیسے خونی عمل کی شدید مذمت کی۔ سیدہ نمیرہ محسن نے خاص طور پر اپنے فلسطینی بچوں کے لیے پیغام میں ان کی بہادری اور جرآت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ماں ایسی نہیں جو آپکے لیے دعا گو نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری نظر میں اس وقت سب سے ضروری ایسی جنگ کا شکار بچوں کی دماغی صحت ہے۔ مسلسل جنگ انسانی ذہن سے امن کا تصور اور امید چھین لیتی ہے سعودی عرب سے شریک ہونے والے طلباء میں محمد اسید اورمحمد اسد طالبعلم الخبر انٹرنیشنل اسکول ،زینب طالبعلم جناح ہائی اسکول سسٹم ریاض ،سیدہ فاطمہ ذوالنون طالبعلم امریکن ایمبیسی اسکول دمام، محمد سعد طالبعلم الخبر انٹرنیشنل اسکول ، منتشا شکیل بیگ طالبعلم انڈین انٹرنیشنل اسکول دمام، اورسید ارمغان زیدی طالبعلم مڈل ایسٹ انٹرنیشنل اسکول ریاض نے شرکت کی اور اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ مڈل ایسٹ میں پہلی پوزیشن دختر پاکستان،فن مصوری کا ایک ابھرتا ستارہ دمام امریکن ایمبیسی اسکول کی سیدہ فاطمہ ذوالنون نے حاصل کی دوسری میری ربع نے شام سے،اور تیسری سماح سامر انور نے یمن سے حاصل کی۔ انعام حوصلہ افزائی لینے والوں میں محمد اسد سعودی عرب ، فارمہ جمال دانہ لیبیا، عابدہ امتیاز اسماعیل رحمتہ اللہ یمن سے شامل ہیں ایڈیپٹ وومن کلب گزشتہ دو دھائیوں سے خواتین ، نوجوانوں اور بچوں کی تربیت میں پیش پیش رہا ہے۔ مقابلے میں شامل طلباء اور ان کے والدین نے اس سرگرمی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں ایسے مزید پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا سیدہ نمیرہ محسن نے بچوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کیلئے میڈیا کوریج پر پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔