جھوٹے کیسز سے عمران خان کوجھکایانہیں جاسکتا‘رضوان نیازی

133

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رضوان نیازی نے انصاف ہائوس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان قوم کے عظیم لیڈر ہیں 5 اگست کے بعد ان پر جھوٹے کیسز کی بھرمار کی گئی اللہ تعالیٰ نے عمران خان کو تمام جھوٹے کیسز میں سرخرو کیا ہے اب دوبارہ نئے جھوٹے کیسز بنا کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے عمران خان نہ پہلے جھکے ہیں نہ اب جھکیں گے عمران خان قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ رضوان نیازی نے کہا ملک کے حالات دن پر دن خراب ہوتے جارہے ہیں آئین اور قانون کی بالادستی کے بغیر اب ملک نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا پاکستان کی آزاد عدلیہ ہونے سے انصاف کے تقاضے پورے ہورہے ہیں کسی بھی سازش سے حالات خراب ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حالات خراب ہونے سے بہتر ہے ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے۔