عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

32

لاہور(صباح نیوز) بانی پی ٹی آئی کی 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج (پیر کو)لاہور ہائیکورٹ میںہو گی ۔جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا، لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر کر دیں۔ بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں دائر 12 درخواستوں میں موقف اپنایا گیا کہ لاہور اے ٹی سی نے جسمانی ریمانڈ دیتے وقت ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا۔بانی پی ٹی آئی نے درخواستوں میں کہا ہے کہ جیل میں قید ہوں ، پولیس پہلے بھی تفتیش کر چکی ہے، جسمانی ریمانڈ دیتے وقت قانون کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا، لاہور ہائیکورٹ اے ٹی سی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے۔