اسلام آباد:پاکستان ریلویز نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران بغیر ٹکٹ کے سفر کرنے والے مسافروں سے 76 ملین روپے سے زائد کی رقم وصول کیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریبا 59 ہزار1سو49 مسافر مختلف ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ کے سفر کرتے ہوئے پکڑے گئے، جس پر ڈیوٹی پر انجام دینے والے ریلوے افسران نے اُن مسافروں سے جرمانے لگا کر 76 ملین روپے سے زائد کی رقم وصول کی گئی جو محکمہ کے سرکاری بینک اکاؤ نٹ میں جمع کرائی گئی۔
خیال رہے کہ پاکستان ریلوے پولیس نے ڈیڑھ سال کے دوران 4384 ملزمان کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کرنے کا دعوی کیا اور ان کے خلاف ریلوے کی 8 ڈویژنوں میں ڈیڑھ سال کے دوران 3,803 مقدمات بھی درج کئے۔