پاکستان کی 61 فیصد آبادی پڑھی لکھی ہے،  ڈیجیٹل مردم شماری

290
کراچی میں ہونے والی مردم شماری پر وفاقی وزیر فیصل سبزواری کا تحفظات کا اظہار

اسلام آباد:  پہلی ڈیجیٹل مردم شماری میں پاکستان میں 61 فیصد خواندگی کی شرح ریکارڈ ہوئی جس میں 68 فیصد مرد اور 53 فیصد خواتین پڑھی لکھی ہیں،  پاکستان میں ہونے والی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کی تفصیلات گزشتہ دنوں جاری کی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق مردم شماری کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 سال یا زائد عمر کے 10 کروڑ 41 لاکھ افراد پڑھے لکھے ہیں، سب سے پڑھا لکھا شہر دارالحکومت اسلام آباد ہے، جس کی 84 فیصد آبادی خواندہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب پہلے نمبر ہے جس کی 66 فیصد آبادی خواندہ ہے، سندھ کی 58 فیصد، خیبر پختونخوا کی 51 فیصد جب کہ بلوچستان کی 42 فیصد آبادی پڑھنا لکھنا جانتی ہے۔