لاڑکانہ: نوجوان گھر والوں سے ناراض، خودکشی کی کوشش

68

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) شہدادکوٹ شہر کے تونیہ محلہ میں 25 سالہ نوجوان ارباز ولد دیدار شیخ نے پیسوں کے معاملے پر گھر والوں سے ناراض ہوکر زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی، جسے ورثاء کی جانب سے بے ہوشی کی حالت میں چانڈکا اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے نوجوان کی حالت تشویشناک بتاتے ہوئے اسے فوری طبی امداد دی۔ اس موقع پر خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کے والد دیدار شیخ نے بتایا کہ میرے بیٹے ارباز شیخ نے روزگار کے لیے کراچی جانے کے لیے پیسے مانگے، انکار پر انہوں نے گھر والوں سے ناراض ہوکر یہ اقدام اُٹھایا جسے اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت تشویشناک بتاتے ہوئے طبی امداد دی جس کے بعد بیٹے کے حالت قدر بہتر ہے۔