سکھر: جماعت اسلامی کے ہر سطح کے ذمہ داران کا اجلاس طلب

127

سکھر (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو نے آج شام ساڑھے 4 بجے مقامی جماعتوں تحاصیل کے امراء اور نظم کے ہر سطح کے ذمہ داران کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں 26 جولائی کو اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے میں شرکت کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ مولانا جکھرو نے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح ضلع سکھر سے بھی اسلام آباد دھرنے میں بھرپور شرکت کی جائے گی، ضلع بھر میں اس سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں، جماعت اسلامی مہنگائی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، لوڈ شیڈنگ، ظلم کے نظام کے خلاف بھرپور جدوجہد کرے گی۔