سکھر (نمائندہ جسارت) سول اسپتال میں ڈاکٹروں سمیت 51 فیصد عملے کی کمی ہے جس کے باعث اسپتال مسائل کا شکار ہے، ایم ایس ڈاکٹر اختر میرانی سندھ کے بڑے شہر سکھر کا بڑا سرکاری اسپتال زبوں حالی کا شکار ہے، اہم ضروری مشینری خراب پڑی ہے، بتایا جاتا ہے کہ مریضوں کے لیے 15 دن کی دوائیں باقی رہ گئی ہیں۔