لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) چانڈکا میڈیکل کالج کے طلبہ نے بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف کالج کے ایڈمن بلاک سے مرکزی گیٹ تک احتجاجی ریلی نکال کر دھرنا دیا جہاں انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا کر شدید نعرے بھی بازی کی۔ اس موقع پر طلبہ نبی سوہو، یعقوب بنگلانی، عامر چانڈیو، سجاد پنہور، عامر مگسی، ظہور کھوسو اور دیگر نے کہا کہ چانڈکا میڈیکل کالج کی انتظامیہ نے نااہل پرووسٹ راجہ لاکیر کو تعینات کیا جس سے طلباء میس، کینٹین، ٹوئر اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، کالج انتظامیہ طلباء نے ناروا سلوک کرکے سپلی لگاکر طلباء کا مستقبل تباہ کردیا ہے جس کے باعث ہماری تعلیم شدید متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ پرووسٹ راجہ لاکیر کو ہٹا کر طلباء سے سپر سپلائی لے کر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔
لاڑکانہ : روپوش ملزم گرفتار
لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پولیس نے تھانہ دھامراہ کی حدود میرواہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے روپوش ملزم گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت سائیں بخش ولد میانداد ملک سکنہ تنگوانی، کشمور کندھکوٹ ضلع کے طور پر ہوئی، جس کے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔