لاڑکانہ : گرمی کی لہر برقرار، 40 سے زائد شہری ہیٹ اسٹروک میں مبتلا

159

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر اور اس کے گردونواح میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے جس کے باعث 40 سے زائد شہری ہیٹ اسٹروک میں مبتلا ہوگئے، جن میں 20 سالہ سجاد، 45 سالہ غلام عباس، 31 سالہ خادم حسین سمیت، 22 سالہ عبدالجبار، 40 سالہ پوپری، 50 سالہ غلام مصطفی، 18 سالہ بی بی سہانہ اور دیگر شامل ہیں جنہیں ورثاء کی جانب سے علاج کے لیے چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی میں قائم ہیٹ اسٹروک وارڈ منتقل کیا گیا جہاں متاثرین کو طبی امداد دی گئی۔ اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں گرمی کی شدید گرمی کی لہر کے باعث روزانہ کے بنیاد پر کئی شہری ہیٹ اسٹروک میں مبتلا ہورہے ہیں، شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔