اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کے حوالے سے دعوے کی تردید کردی۔ میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے اسمبلیاں تحلیل کرنے یا استعفوں پرکوئی بات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان سے اسمبلی تحلیل کرنے یا استعفوں پرکوئی مشاورت ہوئی نہ ایساکوئی فیصلہ ہوا۔ان کا کہناتھاکہ تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے نکلنے سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔