ہنگو (آن لائن)پاکستان کے ایک اور ضلع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے جانی چوک کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا۔ پاکستان میں اب تک 51 اضلاع کے 215 سے زائد ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس ہے، جن میں ضلع کیماڑی، حیدرآباد، جام شورو، چمن، پشین شامل ہیں۔اس کے علاوہ لاہور کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایاگیا ہے،قومی ادارہ صحت کی جانب سے پولیو وائرس کی سیوریج میں موجودگی کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق پاکستان میں اب تک 9 بچے پولیو سے متاثر ہو چکے ہیں، گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع ژوب میں ڈیڑھ سال کا بچہ پولیو وائرس سے معذور ہو گیا تھا۔