وزیراعظم کااسرائیلی پالیسیوں پر عالمی عدالت انصاف کی رائے کا خیر مقدم

55

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیلی پالیسیوں پر عالمی عدالت انصاف کی رائے کا خیر مقدم کرتے ہوئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اس رولنگ پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ ہفتہ کو ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی سی جے کی جانب سے اسرائیل کو اپنا قبضہ اور غیر قانونی آباد کاری ختم کرنے کے حوالے سے دی گئی رولنگ بہادر فلسطینی عوام کی قانونی جدوجہد کی تصدیق ہے۔ انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اس رولنگ پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔