مائیکروسافٹ سرور کی بندش: یورپی ممالک کا کھربوں کا نقصان، روس اور چین محفوظ

282
European countries lose trillions

واشنگٹن: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کا کلاڈ کمپیوٹنگ سرور بند ہونے سےیورپی ممالک کو کھربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ روس اور چین محفوظ رہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق خود مائیکروسافٹ کو سب سے بڑا دھچکا لگا ہے جس سے 19.25 ٹریلین روپے کا نقصان ہوا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے حصص کی قیمتوں میں بھی زبردست کمی دیکھی گئی۔

قابل ذکر  بات یہ ہے کہ  مائیکروسافٹ کا کلاڈ کمپیوٹنگ سرور بند ہونے سے امریکہ برطانیہ سمیت دنیا کے   40 سے زائد ممالک میں افراتفری پھیل گئی۔روس اور چین دونوں ممالک اس بحران سے متاثر نہیں ہوئے۔ روس اور چین دنیا کے دو ایسے ملک ہیں جنہوں نے 2002 میں ہی سمجھ لیا تھا کہ اگر وہ مستقبل میں ٹیکنالوجی کے لیے امریکی کمپنیوں پر انحصار کرتے ہیں تو اس سے انہیں نقصان ہوگا اور وہ دنیا کی اس بھیڑ کا حصہ بن جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مائیکروسافٹ کا کلاڈ کمپیوٹنگ سرور بند ہونے سے نہ صرف خدمات متاثر ہوئی ہیں بلکہ کھربوں روپے کا نقصان بھی ہوا ہے۔ خود مائیکروسافٹ کو سب سے بڑا دھچکا لگا ہے جس سے 19.25 ٹریلین روپے کا نقصان ہوا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے حصص کی قیمتوں میں بھی زبردست کمی دیکھی گئی۔ دنیا بھر میں 2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں، جن میں سے سب سے زیادہ 500 پروازیں امریکا میں منسوخ ہوئیں