پاکستان میں چھوٹے قرضوں کی فراہمی کیلئیفن لیپ اور خزانہ کلائوڈ کے درمیان معاہدہ

198
new loans taken

اسلام آ باد:چینی کمپنی فن لیپ اور خزانہ کلائوڈ کے درمیان پاکستان میں چھوٹے قرضوں کی فراہمی کیلئے معاہدہ طے پا گیا ،یہ شراکت داری قابل پاکستانی مارکیٹ میں فن لیپ کی پوزیشن کو مضبوط کر ے گی، کمپنی ڈیجیٹل نینو قرضوں پر توجہ مرکوز کرکے پاکستان میں مالیاتی شمولیت میں نمایاں اضافہ کرنا چاہتی ہے۔

گوادر پرو کے مطابق شنگھائی میں قائم چینی فنوولوشن گروپ کے ذیلی ادارے فن لیپ فنانشل سروسز اور خزانہ کلائوڈ کے درمیان ڈیجیٹل نینو لینڈنگ ایپ ڈیرا لانچ کرنے کے لیے معاہدہ طے پا گیا ۔ ڈیرا پاکستانی صارفین کے لیے بلا تعطل اور محفوظ قرضے کی درخواست کے تجربے کے لیے خزانہ کلا ئوڈ کے مضبوط انفراسٹرکچر سے فائدہ اٹھا ے گا ۔ یہ شراکت داری قابل اعتماد کلا ئوڈ سلوشن فراہم کرکے پاکستانی مارکیٹ میں فن لیپ کی پوزیشن کو مضبوط کر ے گی ۔

گوادر پرو کے مطابق خزانہ کلا ئوڈ نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کے جدید ڈیجیٹل قرض دینے والے پلیٹ فارم فن لیپ کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کرنے پر فخر ہے۔ یہ مفاہمت نامہ خزانہ کلا ئوڈ کے پاکستان میں فن ٹیک انقلاب کی حمایت کے عزم کی عکاسی ہے۔ ہمارا محفوظ اور اسکیل ایبل کلا ئوڈ پلیٹ فارم ڈیرا کی مسلسل ترقی اور کامیابی کی بنیاد ہوگا۔

فن لیپ کے کنٹری منیجر شیخ عمر نسیم نے گوادر پرو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فن لیپ فنانشل سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ پاکستان میں قائم ایک نینو قرض دینے والا اسٹارٹ اپ ہے اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)سے لائسنس حاصل کرنے کے عمل میں ہے تاکہ وہ پاکستان میں ڈیجیٹل نان ڈپازٹ لینے والی نان بینکنگ فنانس کمپنی کے طور پر کام کرے۔

گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہماری پیرنٹ چینی کمپنی فنوولوشن ٹیکنالوجی ایک معروف فنانشل ٹیکنالوجی فرم ہے اور نیویارک اسٹاک ایکسچینج (این وائی ایس ای) میں درج ہے اور انڈونیشیا اور فلپائن سمیت مختلف ممالک میں کامیاب نینو قرض دینے والے کاروبار قائم کرنے کی بھرپور تاریخ رکھتی ہے۔

گوادر پرو کے مطابق عمر نسیم نے کہا کہ ان کی کمپنی ڈیجیٹل نینو قرضوں پر توجہ مرکوز کرکے پاکستان میں مالیاتی شمولیت میں نمایاں اضافہ کرنا چاہتی ہے، جس کے نتیجے میں پسماندہ آبادی کو سستے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فنوولوشن گروپ پاکستان میں ڈیجیٹل نینو قرضوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق گزشتہ دو برسوں کے دوران پاکستان کی نینو قرضوں کی صنعت صفر سے بڑھ کر لاکھوں صارفین تک پہنچ گئی ہے، جس میں سو ارب روپے سے زائد کے قرضے تقسیم کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اس شعبے کو ریگولیٹ کرنے کے لیے گائیڈ لائنز متعارف کرائی ہیں۔ پاکستان میں نینو قرضوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے ، خاص طور پر فوری کریڈٹ ایپس کے اضافے کے ساتھ۔ یہ ایپس لوگوں کو مختصر مدت کے لئیبعض اوقات 50 روپے تک کے چھوٹے قرضے فراہم کرتی ہیں ۔ یہ عمل مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے کریڈٹ کی اہلیت کا تعین کرنے اور فوری طور پر فنڈز کی تقسیم کرنے کے لئے انتہائی خودکار ہے ۔