حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کریگی، فیصل واوڈا

310

 اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جس حساب سے حکومت چل رہی ہے مدت کا تعین خود کریں گے پی ڈی ایم ٹو کی حکومت کوگرانے کیلئے پی ڈی ایم ٹوہی کافی ہے، حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کریگی۔

فیصل واوڈا  نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جو نعرے بازی  ہوئی یہ عدالت سے اعتماد ملنے کا نتیجہ ہے کورٹ کے آرڈر کے بعد یہ 10گنا آگے چلے گئے ہیں، آئین سے آگے جاکر پی ٹی آئی کو ریلیف دیا گیا ہے جو سیاست پی ٹی آئی کررہی ہے تباہی کے گڑھے میں چلی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  پی ٹی آئی اس جگہ جا چکی ہے مجھے واپسی کا راستہ نظر نہیں آتا، بہت پہلے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی باہر آتے ہوئے نظر نہیں آرہے۔