بچوں کے روشن مستقبل کیلیے تمام اقدامات کروں گا، ایاز صادق

75

پارلیمان 25 کروڑ عوام کی دانش گاہ ہے ،اسلام آباد ( آن لائن ) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بچوں کے روشن مستقبل کےلیے تمام ممکن اقدامات کروں گا، پارلیمان 25 کروڑ عوام کی دانش گاہ ہے، بچوں کا انٹرنشپ پروگرام میرے دل کے بہت قریب ہے، پروگرام سے مستقبل کے معماروں کو پارلیمان اور اس کے کام سے آگاہی حاصل ہوگی۔ اسلام آباد میں ینگ سٹیزن انٹرنشپ پروگرام کے شرکاءسے ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے بچوں کو پروگرام میں بھرپور شرکت یقینی بنانے پر زور دیا اور کہا کہ پروگرام میں شامل تمام بچو ں کو
پارلیمان میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ قومی اسمبلی میں بچوں کی انٹرنشپ پروگرام کی بنیاد 2014ءمیں رکھی گئی تھی بچوں کا انٹرنشپ پروگرام میرے دل کے انتہائی قریب ہے۔ مجھے خوشی ہے اس پروگرام میں ملک کے تمام علاقوں اور طبقات کی نمائندگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان اور عوام میں قریبی روابط سے ملک میں جمہوریت مزید مستحکم ہو گی یہ چیز باعث اطمینان ہے کہ ملک کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے ملک کی ترقی کےلیے ضروری ہے کہ سب مل کر کام کریں۔