چین کیلیے سالانہ بنیاد پرپاکستانی برآمدات میں27.7 فیصدکمی ریکارڈ

146

اسلام آباد (آن لائن) چین کے لیے پاکستانی برآمدات کو بڑا دھچکا لگ گیا، جون میں سالانہ بنیاد پرچین کے لیے پاکستانی برآمدات میں27.7 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق مالی سال2023ءتا24ءمیں چین کے لیے پاکستانی برآمدات میں2.1 فیصدکمی ہوئی، گزشتہ ماہ جون کے لیے پاکستانی برآمدات کا حجم 15 کروڑ ڈالر رہا، جون 2023ءمیں چین کے لیے پاکستانی برآمدات20 کروڑ70 لاکھ ڈالر تھیں، مالی سال2023.24ءمیں چین کے لیے پاکستانی برآمدات 2 ارب 56 کروڑ ڈالر رہیں، مالی سال2022.23 میں چین کے لیے پاکستانی برآمدات کا حجم2 ارب61 کروڑ49 لاکھ ڈالرتھا،جون 2024ءمیں سالانہ بنیاد پر چین سے درآمدات میں65 فیصد کا اضافہ ہوا، مالی سال 2023.24ءمیں چین سے درآمدات میں24 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جون 2024ءمیں چین سے درآمدات ڈیڑھ ارب ڈالر رہیں، مالی سال 2023.24ءمیں چین سے درآمدات کاحجم 14ارب51 کروڑ ڈالرسے زائد رہا۔