شاہ محمود کو لاہور جیل منتقل کرنے کا حکم

136

لاہور (آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ شاہ محمود نے اڈیالہ جیل سے وڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست دائر کی تھی، ان کے خلاف9 مئی کے مقدمات کا جیل ٹرائل جاری ہے۔ پولیس کی جانب سے شاہ محمود کو مستقل کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کی درخواست دی گئی تھی۔ عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے شاہ محمود کو لاہور جیل میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔