لاہور(آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے پارٹی میں ڈسپلن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق تمام رہنما، پارلیمنٹرین پارٹی موقف، حکومتی و پارٹی فیصلوں کے پابند ہوں گے، ذاتی رائے کے بجائے پارٹی پالیسی اور گائیڈ لائن اختیار کرنا ہوگی،مشاورتی یا پارلیمانی اجلاس میں ذاتی رائے دی جا سکے گی،میڈیا اور پبلک مقامات پر سب کا ایک ہی موقف ہوگا۔شکست کھانے والے اہم رہنماؤں کو وفاق، پنجاب حکومت میں اکاموڈیٹ کرنے پر غورکیا جائیگا۔