پشاور(صباح نیوز)پشاور کی بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)بسوں کے کرایوں میں روپے اضافہ کردیا گیا ۔بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق فی اسٹاپ5 روپے اضافہ کیا گیا ،5کلومیٹر تک سفر کا کرایہ 15 سے بڑھا کر 20 روپے کردیا گیا۔ اسی طرح10 کلومیٹر کرایہ25روپے، 10سے 15 کلو میٹر کرایہ35 روپے ہوگا،15 سے 20کلومیٹر کرایہ40 روپے،20 سے25 کلو میٹر کرایہ45 روپے ہوگا جبکہ25 سے30 کلو میٹر کرایہ50 روپے اور 30 سے35 کلو میٹر کرایہ 55 روپے ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق35سے40 کلو میٹر کرایہ 60 روپے ہوگا، ٹکٹ پر ایک سواری کا کرایہ بھی60 روپے ہوگا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو جاری خصوصی کارڈ پر کرائے میں50 فیصد رعایت دی جائے گی، 5 سال سے کم عمر کے بچے والدین کے ساتھ مفت سفر کرسکیں گے۔