پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں تھانہ یکہ توت کے علاقے رشید گڑھی میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق واقعہ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے پر پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ فریقین نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف مضحکہ خیز مواد شیئر کیا تھا۔پولیس کاکہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔