لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور کو سسٹین ایبل اسمارٹ سٹی بنانے کے لیے ایل ڈی اے نے مخصوص منصوبے کی مد کے بجائے اوپن فنڈز رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ ماضی میں لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بجٹ میں کسی خاص منصوبے کو مدنظر رکھتے ہوئے فنڈز مختص کیے جاتے تھے، مالی سال 2024-25میں صوابدیدی فنڈز کے طور پر کثیر رقم رکھے جانے کا امکان ہے۔مالی سال 2024-25 میں ایل ڈی اے نے ذاتی وسائل سے کوئی فلائی اوور اور انڈر پاس تجویز نہیں کیا، فلائی اوور اور انڈر پاس تجویز نہ کرنے کے باوجود میگا پراجیکٹس کے لیے5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ رواں مالی سال کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر 5 ارب روپے کے فنڈز کو استعمال کیا جائے گا۔