پاک قطر فیملی ماہانہ بچت اور تکافل فلیکسی پلان متعارف

359

کراچی (کامرس رپورٹر)پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ (پی کیو ایف ٹی ایل) نے ماہانہ بچت اورتکافل فلیکسی پلان (ایم بی ٹی پی) کے نام سے اپنی نوعیت کا منفرد شریعہ کمپلائنٹ سرمایہکاری کا پلان متعارف کیاہے۔ماہانہ بچت اور تکافل فلیکسی پلان اپنے اراکین کو 100 فیصد شریعہ کمپلائنٹ منافع ادا کرتاہے، جس کیلیے کم از کم زرتعاون 50,000 روپے ہے۔پلان کے شرکاء باقاعدگی سے ٹاپ اپ کنٹری بیوشن کے ذریعے اپنے منافع میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں جس کی کم سے کم مقدارماہانہ 1,000 روپے تک ہے۔ اس پلان کی بدولت جزوی اور مستقل بنیادوں پربا آسانی آن لائن رقم نکالی جاسکتی ہے اور مستقل بنیادوں پر بھی نفع نکلوایا جاسکتا ہے۔ اس پلان کا سب سیبڑا فائدہ یہ ہے کہ اس میں 30 ملین روپے یا گزشتہ 3 ماہ کی اوسط کیش ویلیو کے 6 گنا میں سے جو کم ہو کے برابر کی اعزازی تکافل کوریج بھی شامل ہے۔ پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وقاص احمد نے کہا کہ ’’ہم شریعہ کمپلائنٹ سرمایہ کاری سے منسلک اس منفرد تکافل پلان کو پیش کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں جو مالی تحفظ اور لچک کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرتا ہے۔ یہ پلان مسابقتی نفع، آسان آن بورڈنگ اور رقم نکلوانے کی خصوصیات اور اعزازی تکافل کوریج کے ساتھ بے مثال قدر پیش کرتا ہے۔پاک قطر فیملی ماہانہ بچت اور تکافل فلیکسی پلان متعارف منفرد شریعہ کمپلائنٹ سرمایہ کاری کا پلان متعارف کر دیا ہے۔