اطالوی وزیراعظم کے قد کا مذاق اُڑانے پر خاتون صحافی کو 5ہزار یورو جرمانہ

132

روم(انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کے قد پر پھبتی کسنے کے الزام میں خاتون صحافی کو 5 ہزار یورو ہرجانے کی سزا سنادی گئی ۔ اٹلی کے شہر میلان کی عدالت میں وزیراعظم جارجیا میلونی کا سوشل میڈیا پر مذاق اْڑانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ خاتون صحافی جیولیا کورٹیز پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی پوسٹ میں وزیراعظم جارجیا میلونی کے قد کا مذاق اْڑایا تھا۔جیولیا کورٹیز نے جارجیا میلونی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ مجھے دھمکا نہیں سکتیں کیوں کہ آپ کا قد محض 4 فٹ ہے جس کی وجہ آپ مجھے نظر بھی نہیں آتیں۔ اسی طرح کی ایک پوسٹ خاتون پر صحافی کو 1200 یورو کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔