کراچی : پاکستان کاکرنٹ اکائونٹ خسارہ13سال کی کم ترین سطح پرآگیا ہے، پورے مالی سال24 میں68 کروڑ ڈالرکاکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملکی کرنٹ اکاؤ نٹ خسارے میں77فیصد کی نمایاں کمی آئی ہے، جس سے پاکستان کاکرنٹ اکائو نٹ خسارہ13سال کی کم ترین سطح پرآگیا ہے، گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاونٹ خسارہ3.3ارب ڈالررہاتھا۔
اسٹیٹ بینک کی جاری کی گئی رپورٹ پر ماہرین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ترسیلات زربڑھنے اوردرآمدات پرکنٹرول سے سارے میں کمی آئی ہے، خوراک اورہائی ویلیوایڈڈٹیکسٹائل کی برآمدات کے سبب خسارے میں کمی ہوئی ہے۔