عالمی سطح پرخرابی سے پاکستان میں مائیکروسافٹ صارفین بھی متاثر

333

     اسلام آباد: انٹرنیٹ کی سروس سلو ہونے سے سوشل میڈیا اور دیگر سافٹ ویئر صارفین کو مشکلات کا سامنا رہا ہے، اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے باقاعدہ ایک اعلامیہ جاری کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  پی ٹی اےنے کہا کہ سائبرسیکیورٹی فراہم کنندہ کراڈاسٹرائیک میں خرابی سے آئی ٹی کی بندش ہوئی ہے، متاثرہ پی سی اورسرورزاسٹارٹ اپ کے بچاؤکیلئے ریکوری بوٹ لوپ میں چلے گئے۔

 پی ٹی اے کا مزید کہنا تھا کہ خرابی کے باعث کچھ انٹرنیٹ خدمات بھی متاثر ہوئی ہیں، صارفین اپنے سپورٹ پورٹل سے سافٹ ویئر ری اسٹورکرتے ہوئے اپ ڈیٹ کرلیں۔