عدالت عظمیٰ کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ: الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ ختم

98

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں عدالت عظمیٰ کے حکم کی روشنی میں اس پر عملدرآمد کے مختلف پہلوو¿ں پر غور کیا گیا اور سیکرٹری الیکشن کمیشن اور قانونی ونگز کے حکام نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی، تاہم آج کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے معاملے پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں آج پھر اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے اراکین، سیکرٹری اور متعلقہ ونگز کے حکام شریک ہوئے جبکہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔