کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی اور ناظم اعلیٰ جمعیت اتحادالعلماکراچی مولانا عبدالوحید کے ہمراہ جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن اور جامعۃ الرشید احسن آباد کا دورہ،مولانا سلیمان یوسف بنوری مہتمم جامعہ بنوری ٹاؤن اور مفتی عبدالرحیم مہتمم جامعۃ الرشید سے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں مدارس کے اساتذہ کرام سے سیر حاصل گفتگو ہوئی باہمی تعاون کے فروغ کے لیے تجاویز پیش کی گئیں اس کے علاوہ پاکستان ، امّت مسلمہ اور دینی مدارس کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دیگر شرکا میں ڈاکٹر سعید عبدالرزاق سکندر ، ڈاکٹر احمد بنوری ، مفتی تقی الدین شامزئی ،مولانا اعجاز مصطفی ، مولانا عثمان یوسف اور دیگر اساتذہ کرام شامل تھے۔