جرمنی، یورو کپ2024 میں کئی نئے ریکارڈ قائم ہوئے

203

جرمنی کے10 شہروں میں ہوئے یوروکپ 2024 میں کئی نئے ریکارڈ بنے اور کئی ریکارڈ برابر ہوئے۔ اسپین نے اولمپک اسٹیڈیم، برلن میں 65,600 تماشائیوں کی موجودگی میں انگلینڈ کو2–1 سے شکست دیکر چوتھی مرتبہ یورو کپ جیتا اور سب سے زیادہ مرتبہ یورو کپ جیتنے کا ریکارڈ بنایا۔ اس نے دوسری مرتبہ کوئی میچ ہارے بغیر یورو کپ جیتا اور وہ ایسا کرنے والی پہلی ٹیم بنی۔
اس ٹورنامنٹ میں لیگ میں 4 میچوں میں اور 2 ناک آئوٹ میچوں میں کوئی گول نہیں ہوا جبکہ سب سے بڑی کامیابی جرمنی نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ھاصل کی۔ اس نے 5–1 سے جیت حاصل کی۔ اسکاٹ لینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی اس میچ میں گول نہیں کرسکا۔ اس کا واحد گول جرمنی کی جانب سے سیلف گول تھا۔

اسپین نے اس ٹورنامنٹ میں15 گو ل کئے اور ایک یورو کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بنی۔ اس سے پہلے ایک یورو کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ فرانس کے پاس تھا جس نے 1984 میں14 گول کئے تھے۔ اسپین کی جانب سے10مختلف کھلاڑیوں نے گول کئے جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

جرمنی کے ہیڈ کوچ نے سب سے چھوٹی عمر میں کوچنگ کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ جولین ناگلس مین نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں جب جرمنی کی کوچنگ کے فرائض انجام دیئے تو اس روز انکی عمر36 سال اور327 دن تھی۔ اس سے پہلے سب سے کم عمر میں یورو کپ میں کوچنگ کا ریکارڈ سلونیا کے کوچ سریکو کتانک کے پاس تھا۔ انہوں نے2000 میں جب پہلے میچ میں ٹیم کی کوچنگ کی تھی تو انکی عمر36 ساک اور333 دن تھی۔
لامین یامیل یورو کپ میں کھیلنے والے سب سے چھوٹے کھلاڑی بنے۔ انہوں نے اسپین کی جانب سے کروشیا کے خلاف جب پہلے میچ میں شرکت کی تھی انکی عمر16 سال اور338 دن تھی۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ پولینڈ کے کاکپر کوزلواسکی کے پاس تھا ۔ انہوں نے2021 کے یورو کپ میں جب اپنا پہلا میچ کھیلا تھا تو وہ17 سال اور 246 دن کے تھے۔ فرانس کے خلاف سیمی فائنل میں لامین یامیل نے اسپین کی جانب سے گول کرکے یورو کپ میں گول کرنے والے سب سے چھوٹی عمر کے کھلاڑی بنے۔ جس دن انہوں نے یہ گول کیا تھا اس دن انکی عمر16 سال اور362 دن تھی۔ اس سے پہلے یورو کپ میں سب سے چھوٹی عمر میں گول کرنے کا ریکارڈ سوئٹزر لینڈ کے جوہین ونلانتھین کے پاس تھا جنہوں نے فرانس کے خلاف جب2004 میں گول کیا تھا تو انکی عمر18 سال اور141 دن تھی۔

اپنی 17ویںسالگرہ کے اگلے روز لامین یامیل نے انگلینڈ کے خلاف فائنل میں حصہ لیا اوروہ یورو کپ فائنل میں کھیلنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بنے۔ وہ یورو کپ کے سیمی فائنل میں کھیلنے والے بھی سب سے چھوٹی عمر کے کھلاڑی ہیں۔ انہیں اس ٹورنامنٹ میں سب سے اچھا نوجوان کھلاڑی بھی منتخب کیا گیا۔

ندیم بگرامی نے یورو کپ میں سب سے تیز گول کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ انہوں نے البانیہ کی جانب سے اٹلی کے خلاف23 ویں سیکنڈ میں گول کرکے ایسا کیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ روس کے دیمتری کری چنکو کے پاس تھا جنہوں نے 2004 میں67 ویں سیکنڈ میں گول کیا تھا۔ یہ گول یورو کپ میں اب تیسرا سب سے تیز گول ہے کیونکہ ترکی کے میرہ دیمیرل نے آسٹریا کے خلاف58 ویں سیکنڈ میں گول کیا تھا۔ اس یوروکپ مے چوتھا سب سے تیز گول بھی اسکور کیا گیا۔ بلجیم کے یوری ٹیلی منیس نے رومانیہ کے خلاف74 ویں منٹ میں گول داغا تھا۔

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے چھٹی مرتبہ یورو کپ میں شرکت کرکے اپنا ہی ریکارڈ بہتر کیا۔ پرتگال کے پی پی اور کر وشیا کے لوکا موڈریک نے5,5 ٹورنامنٹ میں شرکت کی ہے۔ یورو2024 ان دونوں کا5واں ٹورنامنٹ تھا۔ انہوں نے30 میچوں میں 14 گول کئے ۔ ان سے زیادہ گول کسی اور نے نہیں کئے اور میچ کسی دوسرے کھلاڑی نے نہیں کھیلے ہیں۔