کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کوئٹہ بولان فزیکل ڈس ایبلیٹی ٹیم نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن قومی فزیکل ڈس ایبلٹی گریڈ 2 ٹی20 کرکٹ چیمپئن شپ کے پہلے روز فتح حاصل کرلی۔شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اورپاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آئی ٹی یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ کوئٹہ میں گریڈ 2 کے مرحلے کے افتتاحی روز چیمپئین شپ میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے والی لاڑکانہ پی ڈی ٹیم کو 7 وکٹوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔افتتاحی میچ میں لاڑکانہ پی ڈی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 158 بناکر آؤٹ ہو گئی۔ذاکر علی جارحانہ 48 رنز 21 گیندوں پر9 چوکوں کی مدد سے رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔فاتح ٹیم کی جانب سے تنویر احمد نے تباہ کن اسپیل کرتے ہوئے صرف 15 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں جبکے آل رائونڈر علاو الدین نے 25 رنز کے عوض4 وکٹیں لیں۔جواب میں کوئٹہ بولان نے 19 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر161رنز بناکر 7 وکٹوں سے فتح سمیٹ لی۔ عامر حبیب نے 40 گیندوں 5 چوکوں کی مدد سے 45رنز اسکور کئے جبکہ علاو الدین نے5 چوکوں کی مدد سے 32 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ لاڑکانہ کی جانب سے خان محمد، عوض احمد اور احمد قریشی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔