گوادر(اسپورٹس ڈیسک)گوادرکرکٹ اکیڈمی ٹیم نے فدائی کرکٹ کلب کی دعوت پر جیوانی کا دورہ کیا- جیوانی پہنچتے ہی گوادر کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم نے سب سے پہلے شہید یاسر سنی سابق کپتان فدائی کرکٹ کلب کے قبر پر فاتحہ خوانی کی۔ اکیڈمی کے نوجوان کھلاڑیوں نے شہید یاسر سنی کی گوادر اور جیوانی کرکٹ کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور اظہار خیال کیا کہ جیوانی کرکٹ میں انکا خلاء خلاتا قیامت کوئی پورا نہیں کر سکتا- اس سلسلے مین اْن کی بے شمار قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی- میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کے لئیے پرتکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا تھا- بعد ازاں دونوں ٹیموں کے درمیان کوہسر کرکٹ گراؤنڈ پر ایک دوستانہ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا- فدائی کرکٹ کلب کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 123 رنز بنائے اور یوں مخالف ٹیم کو 124 رنز کا ہدف دیا۔ جس کے جواب میں گوادر کرکٹ اکیڈمی نے صرف 10 اوورز میں4 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ رنز بناکر میچ اپنے نام کر لیا- گوادر کرکٹ اکیڈمی کے ہونہار کھلاڑی شاہ زیب نے اپنے ڈبیو میچ میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوے فدائی کرکٹ کلب کے 2 اہم کھلاڈیوں کو پویلین کی راہ دکھائی- گوادر اکیڈمی کے جلیل جے ار نے3، سلام نے2، بالاچ، طفیل، یحیی اور کیّا نے ایک، ایک وکٹ لی۔ فدائی کرکٹ کلب کی جانب سے شاہزیب نے 24 رنز، تاج اور فرید نے 16، 16 رنز اور مسلم نے 15 رنز بنائے- جوابی اننگ میں گوادر کرکٹ اکیڈمی کے شعیب سکندر نے اپنے ڈبیو میچ میں گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلتے ہوئے 54 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سب کو حیران کر دیا- اس کے علاوہ سہیل ولی نے 30 رنز اور کپتان فاروق نے 10 رنز بناکر اپنی ٹیم کو یہ آسان جیت دلوانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔