فرانسیسی وزیراعظم گیبرئیل ایٹل کابینہ سمیت مستعفی ہوگئے

149

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی وزیراعظم گیبرئیل ایٹل اور ان کی کابینہ نے اجلاس کے بعد استعفے دے دیے۔ خبررساںاداروں کے مطابق صدر عمانویل ماکروں نے استعفے قبول کرلیے ہیں تاہم وہ نئی حکومت کی تشکیل تک بطور نگران کام جاری رکھیں گے۔ نگران حکومت نظام چلائے گی لیکن پارلیمان میں نہ تو نئے قوانین پیش نہیں کرسکتی ہے اور نہ ہی بنیادی تبدیلیاں کرسکتی ہے۔ مستعفی حکومت 26 جولائی کو شروع ہونے والے اولمپکس یقینی بنانے سمیت دیگر امور کی نگرانی کرے گی،تاکہ اولمپکس کے مقابلوں میں کوئی تعطل نہ آئے۔ صدر ماکروں نے گیبرئیل ایٹل سے اس سلسلے میں خصوصی درخواست کی ہے ۔